
انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کی جان لینے اور خون بہانے کی ہرگز اجازت نہیں۔ مساجد،امام بارگاہوں اور مدارس میں ایسی وارداتیں کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خون ریز کارروائیاں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مترادف ہیں۔
وفاق المدارس کے قائدین نے کہا اس خونریز اور ظالمانہ کاروائی میں ملوث عناصر کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کی تمام مساجد،امام بارگاہوں اور مدارس کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے۔
اہم پیغام
اتحاد امت
پاکستان کے علماء و مشائخ نے فرقہ واریت پھیلانے کی بھارت نواز سازش ناکام بنا دی۔ قومی پیغامِ امن کمیٹی نے سانحہ ترلائی کے بعد اتحادِ اُمت اور قومی یکجہتی کا واضح پیغام دے دیا۔
حافظ طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں تمام مکاتبِ فکر کا مشترکہ دورہ اور زخمیوں کی عیادت، دعائیں، تعزیت کی۔ اور امام بارگاہ اور مسجد خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا نفرت کے مقابلے میں احترام، ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دیا جائے گا۔
مدارس بورڈز اور دینی قیادت کا متفقہ مؤقف اپنایا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔
علماء و مشائخ کا اعلان:
علماء و مشائخ کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان اور سلامتی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سانحہ ترلائی کا مقصد نفرت اور تشدد تھا، دینی قیادت نے بروقت اتحاد سے بیانیہ دفن کر دیا۔ پاکستان دشمن قوتیں فرقہ وارانہ تقسیم چاہتی ہیں، قومی پیغامِ امن کمیٹی نے سازش کو بے نقاب کر دیا
تمام مکاتبِ فکر کا مشترکہ مؤقف ہے کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ علماء و مشائخ نے دوٹوک پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں امن، برداشت اور بین المسالک ہم آہنگی کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔
قومی دفتر میں مشترکہ نشست:
قومی دفتر میں مشترکہ نشست میں دہشت گردی کے خلاف متحدہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا اور قیادتِ دینی نی فیصلہ کیا کہ اتحاد و یکجہتی کی ایسی سرگرمیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی۔
0 تبصرے