
راولپنڈی انڈسٹریل اسٹیٹ روات میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز کا 7 گھنٹے سے فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے، شدید آگ کی وجہ سے عمارت گرنے کا خدشہ ہے، قریبی اضلاع سے بھی ریسکیو فائر ٹینڈرز اور فائر فائٹرز بھی پہنچ گئے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ 4 بجے کے قریب لگی، فیکٹری میں ویئر ہاؤس بنا ہوا تھا، ہم نے بروقت ٹیمیں بھیجیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فیکٹری کے اندر بڑی تعداد میں ایل پی جی سلینڈرز موجود تھے۔
ڈی سی نے بتایا کہ 20 فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، واسا کے 50 واٹر ٹینکر مسلسل پانی فراہم کر رہے ہیں، ہم نے اسلام آباد انتظامیہ سے مدد طلب کی ہے، ابھی ہمارا فوکس آگ پر قابو پانا ہے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیکٹری میں نقصان کتنا ہوا ہے یہ ثانوی سوال ہے، روات انڈسٹریل اسٹیٹ کو آگاہ کیا تھا فیکٹریز میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کریں، تمام فیکٹری مالکان کو سختی سے ہدایات ہیں کہ فائر سیفٹی سسٹم کو یقینی بنائیں۔
0 تبصرے