
علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ انہیں واضح طور پر نظر نہیں آ رہا اور ان کے ذاتی معالجین کو فوری طور پر ان تک رسائی دی جائے۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر اپنی بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج بھی ملاقات نہیں…
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ جب تک عمران خان کے ذاتی ڈاکٹر خود ان کی صحت کے حوالے سے آگاہ نہیں کریں گے، وہ کسی اور ذریعے سے ملنے والی معلومات پر یقین نہیں کریں گے۔
ان کا مطالبہ تھا کہ مکمل طبی معائنہ فیملی اور ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی میں کرایا جائے۔
عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے بھی کہا کہ اگر کوئی بیماری ہے تو اسے سامنے لایا جائے اور شفاف انداز میں بتایا جائے۔
0 تبصرے