پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا فریقین مستقل جنگ بندی اور مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کریں۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں ایران سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے فوری خاتمے…

انہوں نے کہا کہ فریقین مستقل جنگ بندی قائم کریں اور مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں، ایران کے جوہری مسئلے کے پر امن حل کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، ایرانی جوہری پروگرام پر سفارتکاری کے تعطل نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ تنازع کا پائیدار حل سفارت کاری کے آزمودہ اصولوں کو اپنانے پر مضمر ہے، پاکستان کا آج بھی یہی مؤقف ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔

إرسال تعليق

0 تعليقات