وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، مکمل یکجہتی کا اعادہ

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، مکمل یکجہتی کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرتے ہوئے آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور…

ملاقات میں وزیراعظم نے آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہےگا، پاکستان خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔

إرسال تعليق

0 تعليقات