بانی پی ٹی آئی کی شفا ہسپتال منتقلی کی درخواست پر اعتراضات، عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

بانی پی ٹی آئی کی شفا ہسپتال منتقلی کی درخواست پر اعتراضات، عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا ہسپتال منتقلی سے متعلق درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا ہسپتال منتقلی سے متعلق درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کی۔ درخواست گزار ڈاکٹر عظمیٰ کی جانب سے وکیل عزیر بھنڈاری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے…

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اعتراضات دور کرنے کے لیے مہلت دی جائے، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

سماعت کے دوران جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ اس نوعیت کی کتنی درخواستیں زیرِ التوا ہیں۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت دی کہ ایسے تمام زیرِ التوا کیسز کی مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

کیس کی آئندہ سماعت

وکیل عزیر بھنڈاری نے عدالت سے درخواست کی کہ کیس کو آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کیے جا سکیں۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے