حضرت علیؓ کا یومِ شہادت: ملک بھر میں مجالس و جلوس، سیکیورٹی ہائی الرٹ

حضرت علیؓ کا یومِ شہادت: ملک بھر میں مجالس و جلوس، سیکیورٹی ہائی الرٹ

حضرت علیؓ کا یومِ شہادت آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
حضرت علیؓ کا یومِ شہادت آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں مجالسِ عزا منعقد کی جا رہی ہیں جبکہ ماتمی جلوس بھی برآمد ہو رہے ہیں۔ سیکیورٹی کے پیش نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تاریخِ اسلام کے عظیم سپہ سالار،…

کراچی میں مرکزی جلوس

شہر کراچی میں یومِ علی کے مرکزی جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلسِ عزا منعقد کی جائے گی۔

مجلس کے بعد جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے پیش نظر صدر اور اطراف کی متعدد سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

پشاور میں جلوس امام بارگاہ سید عالم شاہ سے برآمد ہو کر کوچی بازار سے گزرتا ہوا دوبارہ وہیں ختم ہوا۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات

صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی میں جلوس کے روٹ اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور حکام کو غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے 28 فروری کو امریکی قونصلیٹ کراچی کے قریب فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے کہا کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں اور حتمی نتائج آنے سے قبل کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ اس واقعے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے