نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کےبرابر قراردیدیا

نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کےبرابر قراردیدیا

نادرانے ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی قراردیدیا
نادرانے ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی قراردیدیا۔ نادراکی جانب سے کہاگیاہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے، نادرا کے مطابق بعض سرکاری دفاتر، ادارے ڈیجیٹل کے بجائے فزیکل کارڈ یا فوٹو کاپی طلب کر رہے ہیں۔

یہ طرزِ عمل مروجہ قانونی و ضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے،نادرا آرڈیننس کے تحت ڈیجیٹل شناختی ضوابط تشکیل دئیے گئے۔

نادراکے مطابق ریگولیشن 9 اور 10 ڈیجیٹل شناختی اسناد کو قانونی حیثیت دیتے ہیں، یہ ضوابط ڈیجیٹل شناختی اسناد کو شناخت کا درست ثبوت قرار دیتے ہیں، شناختی کارڈ کی غیر ضروری فوٹو کاپیوں کی ضرورت کم ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے اورشناختی معلومات کے غلط استعمال کی روک تھام ہوتی ہے۔

نادراکی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری محکمے،عوامی و مالیاتی ادارے، ٹیلی کام آپریٹرز ان احکامات کی پابندی یقینی بنائیں، شہری اپنی شکایات نادرا کے سرکاری شکایتی نظام کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے