اگر بھارت نے پہلگام جیسا ڈرامہ دوبارہ رچانے کی کوشش کی تو اس بار کلکتہ تک پہنچائیں گے، خواجہ آصف

اگر بھارت نے پہلگام جیسا ڈرامہ دوبارہ رچانے کی کوشش کی تو اس بار کلکتہ تک پہنچائیں گے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا۔ کہا کہ ہمارا ازلی ابدی دشمن جھنجھلایا ہوا ہے، عجیب عجیب باتیں کرتے ہیں، اگر پہلگام جیسا ڈرامہ دوبارہ رچانے کی کوشش کی تو پہلے ہم دو ڈھائی سو کلو میٹر تک گئے تھے، اس بار کلکتہ تک پہنچائیں گے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گتفگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے جس پر قابو پانے کے لیے حکومت بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات میں صوبائی حکومتیں بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہیں، تاہم موجودہ بحران سے نکلنے کے لیے ہمیں اربوں نہیں بلکہ کھربوں روپے کی ضرورت ہے۔

عوام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ ملک میں ترقی کا سفر ہر صورت جاری رہے گا اور ہم اگلے الیکشن میں عوام کے پاس اپنی کارکردگی کی مکمل رپورٹ لے کر آئیں گے۔

بھارت کے حوالے سے سخت موقف اپناتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اس وقت حواس باختہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے ماضی کی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے تو ہم بھارت میں صرف 200 سے 250 کلومیٹر تک اندر گئے تھے، لیکن اگر بھارت نے پہلگام جیسے کسی ‘فالس فلیگ آپریشن’ کی دوبارہ کوشش کی تو اس بار انہیں کولکتہ تک پہنچا کر آئیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے