سرکاری حج اسکیم : 13 روز میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں جمع

سرکاری حج اسکیم : 13 روز میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں جمع

سرکاری حج اسکیم کے تحت محض 13 دنوں میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت محض 13 دنوں میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اب بھی لگ بھگ ساڑھے تین ہزار نشستیں خالی ہیں اور ان کے پُر ہونے تک حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس مقصد کے لیے نامزد بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت تک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل برقرار رکھیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ خواہشمند افراد جلد از جلد قریبی بینک میں اپنی درخواست جمع کروائیں کیونکہ بقیہ نشستیں مکمل ہوتے ہی مزید درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔

إرسال تعليق

0 تعليقات