حالات بہتر ہیں، 27ویں آئینی ترمیم کی بات بے بنیاد ہے، نائب وزیراعظم

حالات بہتر ہیں، 27ویں آئینی ترمیم کی بات بے بنیاد ہے، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور کسی 27ویں ترمیم کی ضرورت نہیں، ابھی تو ہم 26ویں ترمیم پر عملدرآمد کو ہی یقینی بنا رہے ہیں۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت میں نمایاں بہتری اور استحکام آیا ہے اور شہباز…

انہوں نے کہا کہ ملک کو کسی 27ویں ترمیم کی ضرورت نہیں، موجودہ فریم ورک میں ہی استحکام حاصل ہو رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری ہمیش فالکنر سے ملاقات بھی کی، جس میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں 'اراضی ریکارڈ سروسز کی فراہمی' اور 'ون ونڈو پاسپورٹ پروسیسنگ سسٹم' کا افتتاح بھی کیا۔

إرسال تعليق

0 تعليقات