مری میں 3دن کیلئے دفعہ 144نافذ

مری میں 3دن کیلئے دفعہ 144نافذ

مری میں 3دن کیلئے دفعہ 144نافذ
یومِ آزادی کے موقع پر مری میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 12 سے 14 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق ان تین دنوں میں مال روڈ اور جی پی او چوک پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ غیر ضروری افراد کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، مال روڈ اور جی پی او چوک پر کسی بھی قسم کی غیر متعلقہ عوامی سرگرمی پر پابندی ہو گی، اور خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ماضی میں پیش آنے والے ہجوم، بدنظمی اور ناخوشگوار واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں، خصوصاً سیاحتی فیملیز کو پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

إرسال تعليق

0 تعليقات