
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کے لیے سیاست کا میدان آسان نہیں ہے اور یہ کہ سیاست ایک نہایت مشکل اور پیچیدہ کام ہے جس میں قدم جمانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں، خاص طور پر ایسے افراد کے لیے جو سیاسی تجربے اور عملی مہارت سے محروم ہوں،…
رانا ثنا اللہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی 5 اگست کی کال پر لوگوں نے رسپانس نہیں دیا ، میرے خیال میں عمران خان کے بیٹوں نے ویزہ نہیں مانگا، وہ مانگیں تو دے دینا چاہیے۔
بل اتفاق رائے سے منظور انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، آئندہ 2، 3 سال میں ملک کے کئی مسائل حل ہوجائیں گے۔
0 تعليقات