پاکستان، افغانستان اور چین کا علاقائی روابط اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مضبوط کرنے کا عزم

پاکستان، افغانستان اور چین کا علاقائی روابط اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مضبوط کرنے کا عزم

پاکستان ، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی تاریخی ملاقات
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا،،، کابل کا ایک روزہ دورہ،، پاکستان ، افغانستان ، چین کے چھٹے سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی، تجارت، علاقائی روابط اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر بات چیت کی گئی ، اسحاق ڈار نے افغان نگران وزیر خارجہ سے دو طرفہ ملاقات بھی کی ، ،افغانستان نے…

بھارت کی گھناؤنی سازشیں بری طرح فیل ، پاکستان ، چین اور افغانستان چٹان کی طرح ایک ساتھ کھڑے ، خطے کی ترقی ، امن و استحکام کامشترکہ مشن ، محبت اور بھائی چارے کے دشمنوں کوخاک میں ملانے کا عزم کیا۔

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں پاکستان ، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی تاریخی ملاقات ،، چھٹے سہ فریقی خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، نمائندہ خصوصی افغانستان محمد صادق خان اور پاکستانی سفیر نے شرکت کی ، چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اعلی ٰ سطح وفد کے ہمراہ شرکت کی ، افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اجلاس کی میزبانی کی ،

اجلاس میں تینوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی اور سلامتی کے مستقبل پر بات چیت کی ، گزشتہ اجلاس میں طے پانے والے اہم نکات پر پیش رفت کا جائزہ لیا ، ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی توسیع اور دہشت گرد تنظیموں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

اس سے قبل اسحاق ڈار نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر ملاقات کی ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان سرزمین سے حملوں پر مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا اوردہشت گردی کے خلاف تعاون میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم نے کالعدم تحریک طالبان اور بی ایل اے، مجید بریگیڈ کے خلاف قابل تصدیق اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، افغان وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی ،دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی اور معاشی تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چینی وزارت خارجہ اپنے بیان میں کہا کہ چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں۔ چینی صدر اور پاکستانی قیادت دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے پُرعزم ہیں، اسٹریٹجک رابطے اور بین الاقوامی و علاقائی امور میں ہم آہنگی کو مزیدفروغ دیا جائے گا۔

إرسال تعليق

0 تعليقات