صدر ٹرمپ نے پاک بھارت سمیت چار ممکنہ جنگیں روک کر عالمی امن قائم کیا، محسن نقوی

صدر ٹرمپ نے پاک بھارت سمیت چار ممکنہ جنگیں روک کر عالمی امن قائم کیا، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیان دیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت میں عالمی سطح پر قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان، بھارت سمیت دیگر دو ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی ممکنہ چار جنگوں کو مؤثر سفارتکاری اور سیاسی اقدامات کے ذریعے روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس سے نہ…

امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، اس دوران پاک امریکا تعلقات سمیت انسداد دہشتگردی اور انسداد منشیات سے متعلق اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قائم مقام امریکی سفیر سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت سمیت 4 جنگیں رکوا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انسانیت کی خدمت کی۔

امید ہے ٹرمپ کی روس یوکرین اور غزہ میں جنگ بندی کی کاوشیں کامیاب ہوں گی۔

اس موقع پر نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ قائم مقام امریکی سفیر نے پاکستان خصوصاًخیبرپختونخوا میں بارشوں و سیلابی ریلوں کے باعث جانی نقصان پر اظہار افسوس بھی کیا۔

إرسال تعليق

0 تعليقات