اپر دیر میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

اپر دیر میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد ایک ہفتہ قبل پولیس موبائل پر حملے میں ملوث تھے۔

حملے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہید شہری یار محمد کی نمازِ جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر دیر بالا میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

إرسال تعليق

0 تعليقات