شہید بھٹو نے آمریت کے خلاف جرأت مندانہ موقف اپنایا، وزیر اعلیٰ سندھ

شہید بھٹو نے آمریت کے خلاف جرأت مندانہ موقف اپنایا، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی پلاٹینم جوبلی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کے دوران وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صحافت کے 75 سالہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ صحافی تنظیموں نے ہر دور میں حقوق کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب میں کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آمریت کے خلاف جرأت مندانہ موقف اپنایا، مزید کہا کہ جبر کے دور میں صحافیوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

نڈر صحافیوں نے ہمیشہ سچائی کا علم بلند رکھا، سچائی کی تلاش صحافت کا بنیادی اصول ہونا چاہیے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری صحافیوں کی فلاح اور میڈیا اداروں کی خود مختاری کے حامی ہیں جبکہ مضبوط اور خود مختار صحافت جھموری پاکستان کی ضمانت ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سچائی کی تلاش صحافت کا بنیادی اصول ہونا چاہیئے شفاف جوابدہ خبرہم سب کی ذمے داری ہے۔نڈر صحافیوں نے ہمیشہ سچائی کا علم بلند رکھا۔

قبل ازیں خالق ڈینا ہال پہنچنے پر پی ایف یو جے کے ارکان نے وزیراعلی سندھ کا استقبال کیا۔

وزیر اعلی سندھ نے پی ایف یو جی کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ،ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے علاوہ پی ایف یو جے کے ذمےداران اور ممبران موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے