فیلڈ مارشل کےصدر بننے کی خبریں جھوٹ ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل کےصدر بننے کی خبریں جھوٹ ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متعلق صدر پاکستان بننے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ برطانوی جریدے ’دی اکنامسٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

بھارتی جارحیت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر بھارت نے کسی کارروائی کی کوشش کی تو اس بار جواب مشرقی محاذ سے شروع ہوگا، اور حملہ بھارت کے اندر گہرائی تک کیا جائے گا۔

لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا بھارت کو سمجھنے کی ضرورت ہےکہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے