
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور آج اسلام آباد میں ہوگا، اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب کریں گے۔
چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل کا حصہ ہے، ڈائیلاگ کا مقصد ہمہ موسمی اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنا ہے۔
ڈائیلاگ میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کو مزید فروغ دینے پر بات کی جائے گی۔
دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینا، علاقائی امن، ترقی واستحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا پانچواں دور مئی 2024 میں بیجنگ میں ہوا تھا۔
گذشتہ برس مئی میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ بیجنگ میں پانچویں پاکستان-چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی تھی۔
چینی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق گذشتہ برس جون میں، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا۔
اکتوبر میں، چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے اعظم کی کونسل کے 23ویں اجلاس میں شرکت کی تھی۔
اسی طرح رواں برس فروری میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا۔
0 تعليقات